اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.14 قیمت فروخت : 40.21
  • یورو قیمت خرید: 326.38 قیمت فروخت : 326.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.06 قیمت فروخت : 377.74
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 187.81 قیمت فروخت : 188.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.78 قیمت فروخت : 202.14
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.63 قیمت فروخت : 74.76
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.23 قیمت فروخت : 76.36
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 484000 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443663 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9019 دس گرام : 7740
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

2026 : دنیا بھر کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری

13 Jan 2026
13 Jan 2026

(لاہور نیوز) 2026 کی پہلی ششماہی کے لیے دنیا بھر کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست میں پاکستان ایک بار پھر سب سے نیچے موجود ممالک میں شامل ہے۔

ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جنوری سے جون 2026 کے لیے جاری کی گئی فہرست میں ایک ایشیائی ملک کا پاسپورٹ طاقتور ترین قرار پایا ہے، ہینلے انڈیکس کے مطابق سنگاپور کا پاسپورٹ دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ ہے، سنگاپور کے پاسپورٹ رکھنے والے افراد 192 ممالک میں ویزا کے بغیر سفر کرسکتے ہیں۔

دنیا کے دوسرے طاقتور ترین پاسپورٹ کا اعزاز بھی 2 ایشیائی ممالک کے نام رہا اور وہ ہیں جاپان اور جنوبی کوریا۔جاپانی اور جنوبی کورین پاسپورٹس کے ساتھ آپ 188 ممالک میں ویزا فری سفر کرسکتے ہیں۔

ڈنمارک، لکسمبرگ، سویڈن، اسپین اور سوئٹزرلینڈ کے پاسپورٹس مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پر موجود ہیں جن کے حامل افراد کو 186 ممالک میں ویزا فری رسائی حاصل ہوجاتی ہے۔

آسٹریا، بیلجیئم، آئرلینڈ، اٹلی، فرانس، جرمنی، ناروے، فن لینڈ، یونان اور نیدرلینڈز کے پاسپورٹس 185 ممالک میں ویزا فری داخلے کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے۔ہنگری، پرتگال، سلواکیہ، سلوانیا اور متحدہ عرب امارات کے حصے میں 5 واں نمبر آیا اور ان ممالک کے پاسپورٹس سے 184 ممالک میں ویزا فری رسائی مل سکتی ہے۔

183 ممالک میں ویزا فری داخلے کے ساتھ کروشیا، ایسٹونیا، مالٹا، نیوزی لینڈ اور پولینڈ کے پاسپورٹس مشترکہ طور پر چھٹے نمبر پر رہے۔آسٹریلیا، لٹویا، Liechtenstein اور برطانیہ کے پاسپورٹس 7 ویں نمبر پر رہے اور ان کے حامل افراد 182 ممالک میں ویزا فری سفر سے مستفید ہوسکتے ہیں۔

پاکستان کمزور ترین پاسپورٹ رکھنے والا چوتھا ملک قرار پایا ہے، مجموعی طور پر پاکستانی پاسپورٹ کے حصے میں 98 واں نمبر آیا اور اس پر 31 ممالک میں ویزا فری داخلہ ممکن ہے جبکہ یمن کا پاسپورٹ پاکستان کے ساتھ مشترکہ طور پر 98 ویں نمبر پر موجود ہے۔

ان سے نیچے عراق (99)، شام (100) اور افغانستان (101) رہے، پاکستان سے اوپر صومالیہ کا پاسپورٹ 97 ویں نمبر پر رہا جبکہ نیپال 96 ویں، بنگلا دیش 84 ویں، فلسطین، شمالی کوریا اور اریٹیریا کے پاسپورٹس مشترکہ طور پر 94 ویں نمبر پر رہے۔

بھارت 80 ویں، چین 59 ویں، ایران 92 ویں جبکہ سعودی عرب کا پاسپورٹ 54 ویں نمبر پر رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے