06 Jan 2026
(لاہور نیوز) شہر میں 24 گھنٹے کے دوران 184 ٹریفک حادثات میں ریسکیو سروسز فراہم کی گئیں۔
ترجمان ریسکیو کے مطابق 24گھنٹوں میں ٹریفک حادثات میں 216 افراد زخمی ہوئے، ٹریفک حادثات سے72شدید زخمیوں کو فوری ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ ٹریفک حادثات سے141معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔
ریسکیو کا کہنا تھا کہ قوانین کی خلاف ورزی کے باعث مذکورہ بالا حادثات پیش آئے ہیں۔
