26 Dec 2025
(لاہور نیوز) لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 دھند کے باعث بند کر دی گئی۔
ترجمان موٹروے نے کہا کہ لاہور سیالکوٹ موٹروے دھند کے باعث بند کردی گئی، شہری دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں، موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر کیلئے بند کیا جاتا ہے۔
روڈ یوزرز غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔شہری دوران سفر گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں، تیز رفتاری سے پرہیز اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔
