اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.53 قیمت فروخت : 40.60
  • یورو قیمت خرید: 321.84 قیمت فروخت : 322.42
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.11 قیمت فروخت : 369.77
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.73 قیمت فروخت : 193.08
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.38 قیمت فروخت : 200.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.98 قیمت فروخت : 76.11
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.39 قیمت فروخت : 911.02
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487300 دس گرام : 417800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446688 دس گرام : 382981
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7519 دس گرام : 6453
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پی ٹی آئی نے کبھی بھی مذاکرات کی بات کو سنجیدگی سے نہیں لیا، اختیار ولی خان

26 Dec 2025
26 Dec 2025

(لاہور نیوز) کوآرڈینیٹر وزیراعظم اختیار ولی خان نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کبھی بھی مذاکرات کی بات کو سنجیدگی سے نہیں لیا۔

دنیا نیوز کے پروگرام’ ٹونائٹ ود ثمر عباس‘ میں گفتگو کرتے ہوئے اختیار ولی خان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف جب اپوزیشن لیڈر تھے تب بھی میثاق جمہوریت کی دعوت دی،وزیراعظم شہبازشریف نے پی ٹی آئی کو بارہا مذاکرات کی دعوت دی۔

اُنہوں نے کہا کہ محمود خان اچکزئی نے مذاکرات کی بات کی، جب بھی ہم نے مذاکرات کی دعوت دی اِس کو کوئی اچھا نتیجہ نہیں نکلا، پی ٹی آئی نے کبھی بھی مذاکرات کی بات کو سنجیدگی سے نہیں لیا۔

کوآرڈینیٹر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مذاکرات سے بند گلی سے نکلنے کا راستہ مل جاتا ہے، تحریک انصاف کے پاس زیادہ آپریشز نہیں ہیں، وزیراعظم نے ساتویں بار پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت دی، بیرسٹر گوہر بار بار معافی تلافی کی باتیں کر رہے ہیں۔

اختیار ولی خان نے کہا کہ پاکستان ایک ہارڈ سٹیٹ بن چکا ہے، اب توڑ پھوڑ کی اجازت نہیں، مذاکرات کی آڑ میں 9مئی کو معاف نہیں کیا جائے گا، بیرون ملک بیٹھ کر شرارتیں کرنے والوں کو پی ٹی آئی کی حمایت حاصل ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ سٹریٹ موومنٹ سے پہلے پی ٹی آئی کو بدامنی نہ پھیلانے کی ضمانت دینی ہو گی، اب پاکستان کی معیشت کو دیوالیہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، محمود خان اچکزئی سے بات کی جا سکتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے