شہرکی خبریں
جو کھنڈرات پچھلی حکومت چھوڑ کر گئی تھی اس پر عمارت بننا شروع ہو چکی, وزیر دفاع
26 Dec 2025
26 Dec 2025
(لاہور نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جو کھنڈرات پچھلی حکومت چھوڑ کر گئی تھی اس پر عمارت بننا شروع ہو چکی ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اب اہم معاملات میں پاکستان کا مؤقف لیا جا رہا ہے، اب ہم 2026 میں عزت و فخر کے ساتھ داخل ہو رہے ہیں، جو کھنڈرات پچھلی حکومت چھوڑ کر گئی تھی اس پر عمارت بننا شروع ہو چکی ہے۔
دوسری جانب وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی کا کہنا تھا کہ ڈپلومیٹ اور دیگر فورمز پر پاکستان کے بارے میں جو الفاظ بیان کیے گئے وہ پاکستان کی جیت ہے۔
