اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.53 قیمت فروخت : 40.60
  • یورو قیمت خرید: 321.84 قیمت فروخت : 322.42
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.11 قیمت فروخت : 369.77
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.73 قیمت فروخت : 193.08
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.38 قیمت فروخت : 200.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.98 قیمت فروخت : 76.11
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.39 قیمت فروخت : 911.02
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487300 دس گرام : 417800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446688 دس گرام : 382981
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7519 دس گرام : 6453
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

رواں سال کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 2722 ملزمان گرفتار

26 Dec 2025
26 Dec 2025

(لاہور نیوز) لاہور پولیس نے شہریوں سے کرایہ داری ایکٹ کے تحت بروقت اندراج کروا کر شہر کو محفوظ بنانے کی اپیل کی ہے۔

ترجمان کے مطابق رواں سال کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 2722 ملزمان گرفتار اور 1785 مقدمات درج کئے گئے۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ کرایہ داری ایکٹ پر مکمل عملدرآمد اور درج شدہ کوائف کی مسلسل جانچ پڑتال جاری ہے، غیر رجسٹرڈ کرایہ دار سکیورٹی رسک ہیں جبکہ کرایہ داری رجسٹریشن کریمنل ریکارڈ رکھنے والے عناصر کی نشاندہی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

انہوں  نے مکان مالکان، کرایہ داران، پراپرٹی ڈیلرز اور متعلقہ افراد کو ہدایت کی کہ کرایہ داری ایکٹ پر عملدرآمد یقینی بنائیں، خلاف ورزی کی صورت میں فوری کارروائی کی جائے گی، سی سی پی او  نے شہریوں پر زور دیا کہ پولیس ٹیننٹ رجسٹریشن سسٹم میں کرایہ داری کا بروقت اندراج کروا کر ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے