اپ ڈیٹس
  • 363.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.23 قیمت فروخت : 40.30
  • یورو قیمت خرید: 328.29 قیمت فروخت : 328.87
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.39 قیمت فروخت : 376.06
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.58 قیمت فروخت : 185.91
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.07 قیمت فروخت : 203.43
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.78 قیمت فروخت : 1.78
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.82 قیمت فروخت : 76.95
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.81 قیمت فروخت : 914.44
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 455500 دس گرام : 390500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 417539 دس گرام : 357956
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7050 دس گرام : 6051
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مذاکرات کی بات کرنے والوں کو عمران کا قریبی ساتھی نہ کہا جائے، علیمہ خان

22 Dec 2025
22 Dec 2025

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ مذاکرات کی بات کرنے والے افراد ان کے ساتھ نہیں اور نہ ہی انہیں ان کا قریبی ساتھی کہا جا سکتا ہے۔

جڑواں شہروں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کیس میں 17، 17 سال قید کی سزا سنائی گئی، جبکہ مریم نواز کی جانب سے توشہ خانہ سے حاصل کی گئی گاڑی کے معاملے پر آج تک کوئی واضح جواب سامنے نہیں آیا، جو قانون کے ساتھ مذاق کے مترادف ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان ملک کی اکثریتی آبادی کی نمائندگی کرتے ہیں جبکہ گزشتہ برس 22 نومبر کو پُرامن احتجاج کی اپیل کی تھی اور اُن پر الزام صرف یہ ہے کہ انہوں نے یہ پیغام عوام تک پہنچایا۔

عمران خان کی ہمشیرہ کا کہنا تھا کہ اُن کے خلاف پولیس اہلکاروں کو بطور گواہ پیش کیا جا رہا ہے جبکہ جھوٹی گواہی دینے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوتی، جس سے انصاف کا نظام سوالیہ نشان بن چکا ہے، عمران خان ہمیشہ قانون کی بالادستی کی بات کرتے رہے ہیں، لیکن جو جج رول آف لا کی بات کرے، اسے دباؤ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

علیمہ خان کا توشہ خانہ کیس کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہنا تھا کہ الزام صرف یہ ہے کہ ایک ہار کی قیمت کم لگوائی گئی جس پر 17 سال قید کی سزا دی گئی جب کہ دیگر معاملات کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے حالیہ پیغام میں کہا ہے کہ وہ قوم کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں وہ گزشتہ اڑھائی سال سے جیل میں ہیں، انہوں نے ہمیشہ مقدمات کا سامنا کرنے کی بات کی اور ملک چھوڑنے کی پیشکش کو بھی مسترد کیا۔

عمران خان کی ہمشیرہ کا کہنا تھا کہ غلط فیصلے دینے والے بعض ججز ملک سے باہر چلے جاتے ہیں، اُن کے نام یاد رکھے جائیں گے، انہوں نے الزام عائد کیا کہ انسداد دہشتگردی عدالت کے ججز بھی کسی منصوبے کے تحت کام کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

علیمہ خان نے بتایا کہ انہوں نے عمران خان کا پیغام میڈیا تک پہنچایا تھا اور اس حوالے سے صحافیوں کو گواہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، بانی کو جیل میں 11 کتابیں بھجوائی گئی تھیں، جن میں سے 9 انہیں موصول ہو چکی ہیں۔

علیمہ خان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سٹریٹ موومنٹ سے متعلق خیبرپختونخوا کی قیادت کو ہدایات جاری کی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے