اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.53 قیمت فروخت : 40.60
  • یورو قیمت خرید: 321.84 قیمت فروخت : 322.42
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.11 قیمت فروخت : 369.77
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.73 قیمت فروخت : 193.08
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.38 قیمت فروخت : 200.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.98 قیمت فروخت : 76.11
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.39 قیمت فروخت : 911.02
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487300 دس گرام : 417800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446688 دس گرام : 382981
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7519 دس گرام : 6453
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مذاکرات جمہوریت کا حصہ، سب کو مل کر بیٹھنا ہوگا، بیرسٹر گوہر

21 Dec 2025
21 Dec 2025

(لاہور نیوز) چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے جمہوریت کی بقا کے لیے ایک بار پھر مل بیٹھنے کی تجویز دے دی۔

تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کی دو روزہ قومی کانفرنس اختتام پذیر ہوگئی، جس کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا جس کے مطابق  بیرسٹر گوہر کا کہنا  تھا کہ ملک میں آئین رہا نہ عدلیہ، جو ججز کھڑے ہوسکتے تھے وہ چلے گئے۔

اعلامیہ میں بتایا گیا کہ اُنہوں نے جمہوریت کی بقا کے لیے ایک بار پھر مل بیٹھنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ مذاکرات جمہوریت کا حصہ ہیں ہمیں دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کا  کہنا تھا کہ اب لوگوں کو عدالتوں سے انصاف کی کوئی امید نہیں، ہم نے جو اہداف حاصل کرنے تھے 2 سال میں وہ حاصل نہیں کرسکے، ہم پھر بھی جمہوریت کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔

آخر میں اعلامیہ میں مزید بتایا گیا کہ بیرسٹر گوہر نے اپنی گفتگو میں اِس بات پر بھی زور دیا کہ یہ ملک ہمارا ہے، یہ فوج ہماری ہے، مسائل کے حل کے لیے راستہ بنانا ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے