اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ایس پی کینٹ کی ہدایت پر پولیس کی کارروائی، نقب زن گینگ گرفتار

25 Nov 2025
25 Nov 2025

(لاہور نیوز) ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ کی قیادت میں لاہور پولیس نے ایک بڑی کارروائی کے دوران نقب زن گینگ کے دو ارکان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس ٹیم  نے چوکی انچارج واہگہ سنی بشیر کی قیادت میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے گینگ کے سرغنہ ناصر عرف ناصری اور اس کے ساتھی خادم حسین کو حراست میں لے لیا۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کی موٹر گیئر اور دیگر سامان برآمد کیا گیا، اس کے علاوہ دو پستول اور گولیاں بھی برآمد کی گئیں جو ملزمان کے خلاف اہم ثبوت فراہم کرتی ہیں۔

ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق ملزمان نے متعدد فیکٹریوں اور ڈیروں سے مشینری، موٹرز اور دیگر قیمتی سامان چوری کرنے کا اعتراف کیا ہے، یہ چوری کی وارداتیں لاہور کے مختلف علاقوں میں ہوئیں، جہاں ملزمان اس سامان کو چوری کر کے فرار ہو جاتے تھے۔

پولیس  نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا ہے، ایس پی کینٹ نے اس بات کا ذکر کیا کہ پولیس کی جدید نگرانی اور ٹیکنالوجی کے استعمال نے گینگ کو پکڑنے میں مدد فراہم کی۔

ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں اور مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشنز کے حوالے کر دیا گیا ہے، ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ  نے کہا کہ ان کے ادارے کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی، تاکہ شہر میں امن قائم کیا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے