اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

تمام سرکاری اور نجی سکولوں میں بچوں کے موبائل استعمال پر پابندی عائد

20 Nov 2025
20 Nov 2025

(لاہور نیوز) پنجاب میں تمام سرکاری و نجی سکولوں میں بچوں کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے اس حوالے سے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کے سربراہان کو ایک اہم مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں فوری طور پر سکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی کے نفاذ کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ یہ پابندی تمام نجی اور سرکاری سکولوں پر لاگو ہو گی اور اس کے تحت طلبہ کو موبائل فون کے استعمال سے منع کیا جائے گا۔

پابندی کا مقصد سکولوں میں طلبہ کی توجہ تعلیمی سرگرمیوں اور ہم نصابی سرگرمیوں پر مرکوز رکھنا ہے تاکہ وہ اپنے تعلیمی اور شخصی ترقی کے عمل میں زیادہ سے زیادہ حصہ لے سکیں۔

محکمہ نے مزید ہدایت کی کہ سکولوں میں طلبہ کو ہم نصابی سرگرمیوں میں بھرپور شرکت کی ترغیب دی جائے تاکہ ان کی شخصیت کی ڈویلپمنٹ ہو سکے اور انہیں موبائل فونز کے بجائے تعلیمی اور تفریحی سرگرمیوں میں زیادہ وقت گزارنے کی ترغیب دی جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے