اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پنجاب میں میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلوں کیلئے درخواستوں کی آخری تاریخ میں توسیع

20 Nov 2025
20 Nov 2025

(لاہور نیوز) پنجاب میں میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلوں کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے۔

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (UHS) نے اعلان کیا کہ سرکاری میڈیکل کالجز میں درخواستیں اب 30 نومبر 2025 تک جمع کرائی جا سکیں گی۔

پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 دسمبر 2025 تک بڑھا دی گئی ہے۔یہ فیصلہ سیکریٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر عظمت محمود کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق، سرکاری ڈینٹل کالجز کے لیے درخواستیں اب 31 دسمبر 2025 تک جمع کرائی جا سکیں گی جبکہ پرائیویٹ ڈینٹل کالجز میں داخلے کے لیے آن لائن درخواستیں 15 جنوری 2026 تک جمع کرائی جا سکیں گی۔

میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلوں کے لیے آن لائن درخواستیں جمع کرانے کی اصل آخری تاریخ 21 نومبر 2025 مقرر تھی، لیکن مختلف وجوہات کی بنا پرتاریخ میں توسیع کی گئی ہے تاکہ طلبہ اوروالدین کو مکمل سہولت فراہم کی جا سکے۔

ترجمان نے واضح کیا کہ درخواستیں مقررہ تاریخوں تک ہی جمع کرائی جائیں گی اور بعد میں موخر شدہ درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی۔

یونیورسٹی نے امید ظاہر کی کہ نئی تاریخوں کے اعلان سے امیدواروں کو داخلے کے عمل میں آسانی ہوگی اور ہر امیدوار اپنے دستاویزات کے ساتھ بروقت درخواست جمع کروا سکے گا۔

میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے کے خواہشمند طلبہ کے لیے یہ ایک اہم موقع ہے کہ وہ اپنی آن لائن درخواستیں مقررہ تاریخوں کے اندر مکمل کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے