16 Nov 2025
(لاہور نیوز) ڈولفن سکواڈ نے ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 12 ملزمان گرفتار کر لیے، ملزمان کے قبضہ سے 7 موٹر سائیکلز برآمد ہوئیں۔
ایس پی ڈولفن اختر نواز کے مطابق ڈولفن سکواڈ نے 5 خطرناک ڈکیت گینگز کو بھی گرفتار کیا، اس کے علاوہ دورانِ پٹرولنگ 35 اشتہاری سمیت 173 عادی مجرمان، 33 عدالتی مفروران گرفتار کیے گئے جبکہ ملزمان کے قبضہ سے 3 پستول، 3 رائفلیں اور درجنوں گولیاں و میگزینز برآمد ہوئی ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ 96مشکوک گاڑیاں و موٹر سائیکلیں تھانوں میں بند ،342 اشخاص کیخلاف کارروائی کی گئی، ایس پی ڈولفن کا کہنا تھا کہ کمیونٹی پالیسنگ کے تحت مختلف ہیڈز میں 77 سے زائد افراد کو ریسکیو کیا گیا ہے۔
