اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

شاد باغ میں عامل جادو کے بہانے شہری کے 60 لاکھ کے زیورات لے اڑا

16 Nov 2025
16 Nov 2025

(لاہور نیوز) شادباغ کے علاقے میں شہری کے ساتھ حیران کن واردات پیش آ گئی جہاں ایک نامعلوم عامل نے مبینہ طور پر جادو اور ہپنوٹائزنگ کے ذریعے 60 لاکھ مالیت کے طلائی زیورات ہتھیا لئے اور فرار ہو گیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ شہری کی مدعیت میں نامعلوم عامل کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق شہری نے بتایا کہ عامل نے اسے چینی کھلائی اور کچھ کلمات دہرائے، جس کے بعد اسے ہوش نہ رہا اور وہ کچھ سمجھ نہ سکا۔

ایف آئی آر میں شہری نے مزید بیان دیا کہ اسی دوران عامل گھر سے 60 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات لے گیا، جبکہ متاثرہ شخص غفلت کی حالت میں خود ہی عامل کو سامان دے کر موٹرسائیکل پر چھوڑ بھی آیا۔

واردات کے بعد عامل فرار ہو گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، اور ملزم کی تلاش جاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے