اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ڈی ایس پی کاہنہ کی بیوی اور بیٹی کی گمشدگی کا معمہ حل نہ ہو سکا

15 Nov 2025
15 Nov 2025

(لاہور نیوز) لاہور کے علاقے کاہنہ کے ڈی ایس پی عثمان حیدر کی بیوی سمیعہ اور بیٹی حماس عثان کا ڈیڑھ ماہ سے گمشدہ ہونے کا معمہ ابھی تک حل نہ ہو سکا۔

پولیس کی متعدد ٹیمیں دونوں افراد کی تلاش میں فیصل آباد اور بہاولپور روانہ کر دی گئی ہیں، پولیس نے لاپتہ ماں اور بیٹی کی فون کال ریکارڈ حاصل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، ریکارڈز کی مدد سے خاندان کے رشتہ داروں کے بیانات بھی قلمبند کئے جا رہے ہیں۔

ڈی ایس پی عثمان حیدر  نے اپنی بیوی اور بیٹی کی گمشدگی کی رپورٹ تھانہ برکی میں درج کرائی تھی جس کے بعد پولیس  نے تحقیقات کا آغاز کیا، تاہم، پولیس ذرائع کے مطابق ابھی تک لاپتہ ماں اور بیٹی کے بارے میں کوئی واضح سراغ نہیں مل سکا ہے۔

دوسری طرف ڈی ایس پی عثمان حیدر کی فیملی کی گمشدگی نے پولیس کے ساتھ ساتھ علاقے میں بھی تشویش کی لہر دوڑا دی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے دائرہ کار کو بڑھا دیا گیا ہے اور یہ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ جلد ہی اس معمہ کا حل سامنے آ جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے