اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

بلومبرگ کا پاکستانی معیشت اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کا اعلان

15 Nov 2025
15 Nov 2025

(لاہور نیوز) بلومبرگ نے پاکستان کی معیشت اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کا اعلان کر دیا۔

بلومبرگ کے مطابق پاکستان کے ڈالر بانڈز کی قدر میں اضافہ جاری رہنے کا امکان ہے اور رواں سال پاکستان نے 24.5 فیصد منافع کے ساتھ ایشیا کی سرمایہ کاری مارکیٹ میں سرفہرست جگہ بنائی ہے۔

بلومبرگ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان پچھلے دو سالوں کی نسبت اب عالمی قرض مارکیٹ میں واپس آنے کیلئے تیار ہے، عالمی مالیاتی ادارے ایس اینڈ پی گلوبل اور فچ ریٹنگز  نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں اضافہ کیا ہے جس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے، اس ترقی نے پاکستان کی اقتصادی پوزیشن کو عالمی سطح پر مستحکم کرنے میں مدد دی ہے۔

اس کے علاوہ بلومبرگ نے بتایا کہ پاکستان کا 2026 میں یورو بانڈ مارکیٹ میں واپسی کا منصوبہ اور یوآن بانڈز کے ذریعے عالمی مالیاتی مارکیٹ تک رسائی حاصل کرنے کیلئے بھی اقدامات جاری ہیں، پاکستان کی ڈالر بانڈز کی عالمی مارکیٹ میں واپسی نے سرمایہ کاروں کا اعتماد دوگنا کر دیا ہے اور اب عالمی سطح پر پاکستان کو ایک مضبوط اور قابل اعتبار معیشت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

عالمی ماہرین اقتصادیات کے مطابق، اگلے 6 سے 12 ماہ میں پاکستان کی عالمی ریٹنگ میں مزید بہتری آ سکتی ہے، جس سے عالمی مارکیٹ تک رسائی اور معاشی استحکام میں مزید اضافہ متوقع ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی قرض مارکیٹ تک پاکستان کی رسائی اس کی معیشت کی بحالی کیلئے اہم محرک ثابت ہو گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے