اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور ہائیکورٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست دائر

15 Nov 2025
15 Nov 2025

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

درخواست میں وکلا کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا کہ یہ ترامیم آئین کے بنیادی ڈھانچے سے متصادم ہیں اور 1973 کے آئین کی روح کے خلاف ہیں۔

درخواست گزاروں میں منیر احمد اور میاں شبیر اسماعیل شامل ہیں، جنہوں نے اپنے دائر کردہ کیس میں کہا کہ یہ ترامیم سپریم کورٹ کے اصل اختیار کو ختم کر کے وفاقی آئینی عدالت کو اوپر بٹھا دیتی ہیں، جو آئین کے مطابق درست نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے سپریم کورٹ کی حیثیت کمزور پڑ سکتی ہے اور عدلیہ کی آزادی متاثر ہونے کا شدید خطرہ ہے۔

 درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ موجودہ اسمبلی حقیقی آئین ساز اسمبلی نہیں، اسے اتنی بڑی ترامیم کا اختیار حاصل نہیں، درخواست میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ ترامیم اسلامی دفعات، عدالتی خودمختاری اور بنیادی حقوق کے خلاف ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے