14 Nov 2025
(لاہور نیوز) ایس آئی ایف سی کی معاونت سے معدنی شعبے میں انقلاب اور بلوچستان کی خوشحالی کی بنیاد رکھ دی گئی۔
بلوچستان میں معدنیات کی جدید بنیادوں پر پراسیسنگ کیلئے پاک چین مشترکہ منصوبے کا آغاز کیا گیا ہے، سی پیک کے تحت چینی کمپنی گوانگ ڈونگ ہنڈر اور سانجرانی مائننگ کمپنی کے مابین معدنی ترقیاتی منصوبے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔
معدنیات کی بہتر اور موثر پروسیسنگ سے پیداوار کی مقدار اور معیار دونوں میں اضافہ ہو گا جبکہ سی پیک کے ترقیاتی اہداف کے مطابق یہ منصوبہ پاکستان کے معاشی استحکام میں اہم کردار ادا کرے گا۔
