اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

وفاقی وزیرِ بحری امور نے نئی بندرگاہوں کی تعمیر کیلئے کمیٹی قائم کر دی

13 Nov 2025
13 Nov 2025

(لاہورنیوز)وفاقی وزیرِ بحری امور محمد جنید انوار چودھر ی نے نئی بندرگاہوں کی تعمیر کیلئے خصوصی کمیٹی قائم کر دی ہے۔

یہ کمیٹی ساحلی پٹی پر نئی ڈیپ سی پورٹس کے ممکنہ مقامات کی نشاندہی کرے گی تاکہ بڑھتی ہوئی تجارتی سرگرمیوں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔وزیرِ بحری امور جنید انوار چودھری نے اس منصوبے کو 100 سالہ وژن (2047 تا 2147) کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام پاکستان کو خطے کا سمندری مرکز بنانے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔

انہوں نے کمیٹی کو ہدایت دی کہ 3 ماہ میں اپنی رپورٹ پیش کی جائے، جس میں ماحولیاتی، جغرافیائی اور تکنیکی پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔اس موقع پر جنید انوار چودھری نے کہا کہ موجودہ بندرگاہوں کی گنجائش 2035 سے 2045 کے درمیان مکمل طور پر بھر جائے گی، جس سے ان پر دباؤ بڑھنے کا امکان ہے، بڑھتی ہوئی تجارتی سرگرمیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی بندرگاہوں کی تعمیر کا منصوبہ ضروری ہو چکا ہے۔

کمیٹی کی رپورٹ میں نئے صنعتی زونز، توانائی مراکز اور لاجسٹک کنیکٹیویٹی کی تجاویز بھی شامل ہوں گی، جس سے پاکستان کی سمندری معیشت کو مزید مستحکم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔یہ منصوبہ ملک کی اقتصادی ترقی اور سمندری تجارت میں نمایاں بہتری لانے کی جانب ایک قدم ثابت ہو سکتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے