(لاہور نیوز) پنجاب بار کونسل نے کل 12 نومبر کو صوبہ بھر کی عدالتوں میں مکمل ہڑتال کا اعلان کر دیا .
پنجاب بار کونسل کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وکلاء کل عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے، سوگ اور یکجہتی کے طور پر ہڑتال ہو گی، پنجاب بار کونسل نے اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹ دھماکے پر شدید غم و غصہ کا اظہار کیا ۔
وائس چیئرمین پنجاب بار نے کہا حملے میں چوہدری زبیر اسلم محسن ایڈووکیٹ سمیت متعدد افراد شہید ہوئے، پنجاب بار کونسل نے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی اورحکومت سے واقعے کی شفاف تحقیقات اور ذمہ داروں کو عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ کیا۔
پنجاب بار کونسل کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب بار کونسل کا عدالتوں میں سیکیورٹی انتظامات مؤثر بنانے پر زور دیا، پنجاب بار کونسل کی وانا کیڈٹ کالج حملے کی بھی شدید مذمت، شہداء کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کی اور کہا کہ وکلاء برادری دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔
