08 Nov 2025
(ویب ڈیسک) پنجاب میں صوبائی محکموں اور کمپنیوں کو فنڈز کی خودمختاری ختم کر دی گئی ہے اور تمام محکموں پر مالی نظم و ضبط کی نئی پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔
نئی آسامی، الاؤنس یا گاڑی خریدنے سے قبل خزانہ سے اجازت اور رائے لینا لازم ہو گی، محکمہ خزانہ کی منظوری اور رائے کے بغیر کوئی مالی فیصلہ نہیں کیا جا سکے گا، غیر ضروری اخراجات پر قابو پانے کے لئے مالی ڈسپلن پر عملدرآمد ہو گا۔
محکمے اپنی فنڈنگ سے بھی نئی پوسٹ نہیں بنا سکیں گے، خودمختار سرکاری محکموں میں بھی مالی فیصلوں پر مکمل کنٹرول خزانہ کے پاس ہو گا۔
