اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ہیڈ کوچ طاہر زمان کا ہاکی ٹیم کے ہمراہ بنگلہ دیش جانے سے انکار

08 Nov 2025
08 Nov 2025

(لاہور نیوز) قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ طاہر زمان نے ہاکی ٹیم کے ہمراہ بنگلہ دیش جانے سے انکار کر دیا۔

ذرائع کے مطابق طاہر زمان اختلافات کی وجہ سے مزید ذمہ داری نہیں نبھانا چاہتے، طاہر زمان نے عہدے سے الگ ہونے کیلئے قریبی لوگوں سے مشاورت بھی کی ہے، محمد عثمان کو ہیڈ کوچ کے منیجر کی ذمہ داری ملنے کا امکان ہے، طاہر زمان کے دو کھلاڑیوں کے انتخاب پر پی ایچ ایف سے اختلافات ہوئے۔

دو کھلاڑیوں نے ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد کیمپ میں رپورٹ کی، اختلافات برقرار رہے اور طاہر زمان نے استعفی دیا تو پرو لیگ سے قبل پی ایچ ایف غیر ملکی کوچ کی خدمات حاصل کرنے کی کوشش کرے گی، طاہر زمان کل ٹیم کے ہمراہ بنگلہ دیش نہیں جا رہے۔

طاہر زمان نے سپین کے دورے کیلئے بھی عدم دستیابی کا بتا دیا ہوا ہے، طاہر زمان کے قریبی ذرائع نے ٹیم کی ذمہ داریوں سے بریک لینے کی تصدیق کر دی، بتایا گیا ہے کہ طاہر زمان بیٹی کی شادی کی وجہ سے دورے پر ٹیم کے ہمراہ نہیں جا رہے، طاہر زمان کی بیٹی کی شادی کی مصروفیات کے ساتھ پی ایچ ایف سے اختلافات کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے