اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور ایئرپورٹ پر گجرات پولیس کا اہلکار ہتھیار سمیت گرفتار

08 Nov 2025
08 Nov 2025

(ویب ڈیسک) علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایئرپورٹ سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے گجرات پولیس کے وردی پوش اہلکار کو ہتھیار سمیت حراست میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق اہلکار ابن علی سادہ کپڑوں میں ایئرپورٹ کے اندر داخل ہوا اور بعد ازاں وردی پہن کر اسلحہ اپنے ساتھ لگایا جس کے بعد اے ایس ایف نے مشتبہ حرکات پر کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔

گرفتار اہلکار کے قبضے سے ایم پی فائیو گن اور راؤنڈ برآمد ہوئے، اے ایس ایف نے ابتدائی تفتیش کے بعد اہلکار کو ایئرپورٹ پولیس چوکی کے حوالے کر دیا۔

ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ اہلکار اپنے عزیز و اقارب کو لینے کے لئے ایئرپورٹ آیا تھا، ایئرپورٹ پولیس نے تصدیق کے لئے گجرات پولیس سے رابطہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق تصدیق کے بعد قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے