اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاک جنوبی افریقہ ون ڈے سیریز کا فاتح کون؟ فیصلہ آج ہوگا

08 Nov 2025
08 Nov 2025

(لاہور نیوز) پاک جنوبی افریقہ ون ڈے سیریز کا فاتح کون؟فیصلہ آج ہوگا۔

دونوں ٹیمیں تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں ٹکرائیں گی، پاکستانی کھلاڑیوں کا آپشنل ٹریننگ سیشن ہوا، کھلاڑیوں کی بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں، حارث رؤف، حسیب اللہ، فیصل اکرم اور حسن نواز نے ٹریننگ میں حصہ لیا۔

دونوں ٹیموں میں سیریز ایک ایک سے برابر ہے، پہلے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو دو وکٹوں سے ہرایا تھا، دوسرے میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز ایک ایک سے برابر کرلی۔

پروٹیز نے گرین شرٹس کی جانب سے ملنے والا 270 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 40.1 اوورز میں مکمل کرلیا تھا۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے کوئنٹن ڈی کوک نے 123 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی تھی، ان کی اننگ میں 7 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے ، ٹونی ڈی زورزی 76 اور لووان پریٹوریئس 46 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ میتھیو بریٹزے 17 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے تھے۔

پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف اور محمد وسیم جونیئر نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں فیصل آباد کے اقبال کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 269 رنز بنائے تھے۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے