اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

سری لنکا نے دورہ پاکستان کیلئے ون ڈے اور ٹی 20 سکواڈ کا اعلان کر دیا

07 Nov 2025
07 Nov 2025

(لاہورنیوز) سری لنکا کرکٹ نے دورہ پاکستان کیلئے سری لنکا کی ون ڈے اور ٹی 20 ٹیموں کا اعلان کردیا۔

سری لنکن ٹیم پاکستان میں دو طرفہ ون ڈے سیریز کے علاوہ پاکستان اور زمبابوے کے خلاف سہ فریقی ٹی 20 سیریز بھی کھیلے گی۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سری لنکا وائٹ بال ٹیموں کی قیادت چاریتھ اسالنکا کریں گے جبکہ پاتھون نسانکا، کوشال مینڈس، کامینڈو مینڈس، کامل مشرا اور جانتھ لیاناگے دونوں اسکواڈ میں شامل ہیں۔

ان کے علاوہ ونندو ہسارنگا، مہیش ٹیکاشانا، دشمانتھا چمیرا، اسیتھا فرنینڈو اور ایشان ملنگا بھی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی دونوں ہی اسکواڈز کا حصہ ہیں ۔

لاہیرو ادارا، سمارا وکراما، پوون رتنائیکے، جافری وندارسے اور پرمود مدھوشان صرف ون ڈے اسکواڈ میں شامل ہوں گے جبکہ داسون شناکا، کوشال پریرا، بھنوکا راجاپکسا، دوشان ہیمانتھا اور نوان توشارا صرف ٹی ٹوئنٹی کھیلیں گے ۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 میچز پرمشتمل ون ڈے سیریز 11 نومبر سے شروع ہوگی جبکہ سہ ملکی سیریز 19 نومبر سے شروع ہوگی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے