اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

27 ویں ترمیم کا مسودہ تیار:حکومت کا این ایف سی ایوارڈ نہ چھیڑنے کا عندیہ

07 Nov 2025
07 Nov 2025

(لاہور نیوز) پیپلزپارٹی کے اعتراض کے بعد حکومت نے 27 ویں ترمیم میں این ایف سی ایوارڈ کو نہ چھیڑنے کا عندیہ دے دیا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق وزارت قانون نے 27 ویں آئینی ترمیم کا ابتدائی مسودہ تیار کر لیا، وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر مملکت قانون بیرسٹر عقیل اور سیکرٹری قانون پر مشتمل ٹیم  نے مسودہ تیار کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ آئینی ترمیم کے بیشتر نکات پر اتفاق رائے ہو چکا، ایک، دو نکات پر سیاسی جماعتوں میں مشاورت جاری ہے، حکومت نے پیپلز پارٹی کو 27ویں ترمیم میں این ایف سی ایوارڈ کو نہ چھیڑنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم کے مسودہ کو حتمی شکل دینے سے پہلے حکومت پیپلزپارٹی کے جواب کی منتظر ہے، پیپلزپارٹی کے گرین سگنل کے بعد 27 ویں آئینی ترمیم کے مسودہ کو حتمی شکل دی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ 27 ویں آئینی ترمیم کا مسودہ پارلیمنٹ میں پیش کرنے سے متعلق وفاقی کابینہ اِس کی منظوری دے گی، پیپلز پارٹی کی تجاویز کو بھی حتمی مسودہ میں شامل کیا جائے گا، ہفتہ کو سینیٹ اجلاس رکھنا پیشگی تیاریوں کا حصہ ہے۔

حکومتی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی سے معاملات طے ہونے کی صورت میں ہفتہ کو آئینی ترمیم سینیٹ میں پیش کرنے کا آپشن موجود ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے