اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ایل ڈی اے کی بھاٹی چوک آپریشن میں پرندوں کی ہلاکت کی خبروں کی تردید

07 Nov 2025
07 Nov 2025

(لاہور نیوز) ایل ڈی اے کے ترجمان نے بھاٹی چوک میں تجاوزات کے خلاف کئے گئے آپریشن کے دوران جانوروں اور پرندوں کی ہلاکت کی خبروں کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔

ترجمان کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی یہ خبریں بے بنیاد، من گھڑت اور گمراہ کن ہیں، دو روز قبل ایل ڈی اے، ٹیپا، اوقاف اور ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ ٹیموں  نے بھاٹی چوک کے قریب 16 کنال سرکاری اراضی تجاوزات سے کلیئر کرانے کیلئے آپریشن کیا تھا، اس آپریشن کا مقصد قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی اور عوامی زمین کی واگزاری تھا۔

ترجمان  نے وضاحت کی کہ آپریشن سے قبل ایل ڈی اے اور ٹیپا کی ٹیموں  نے دکانداروں کے ساتھ مل کر سامان، جانوروں اور پرندوں کو بحفاظت منتقل کیا، آپریشن کے دوران جانوروں یا پرندوں کی ہلاکت کی خبریں جھوٹ پر مبنی ہیں اور ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے