07 Nov 2025
(ویب ڈیسک) حکومت پنجاب نے صوبے کی تمام مساجد کا جامع ڈیٹا بیس بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کام کو پنجاب انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی بورڈ کو سونپ دیا ہے۔
اس منصوبے کے تحت تمام مسالک کی مساجد کی میپنگ کے لئے پی آئی ٹی بی نے کام کا آغاز کر دیا ہے، 2015 میں تیار کئے گئے مساجد کے ڈیٹا کو اپ گریڈ کر دیا گیا ہے تاکہ موجودہ ڈیٹا جدید اور مکمل ہو۔
حکام کے مطابق مختلف مسالک کی 66,577 مساجد کا ڈیٹا پی آئی ٹی بی کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔
