اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

کرشنگ سیزن شروع ہونے کے پیش نظر شوگر ملز کی مانیٹرنگ سخت کرنے کا فیصلہ

07 Nov 2025
07 Nov 2025

(لاہور نیوز) گنے کا کرشنگ سیزن شروع ہونے کے پیش نظر شوگر ملز کی مانیٹرنگ مزید سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ایف بی آر  نے شوگر ملز میں ٹیکس چوری روکنے کیلئے اپنی تمام تر توجہ مرکوز کر دی، الیکٹرانک مانیٹرنگ کے فیصلے کو عملی جامہ پہنانے کے ساتھ ٹیکس چوری کو روکنے اور تیار چینی کی سخت مانیٹرنگ کرنے کیلئے ان لینڈ ریونیو کے افسران کو مختلف ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔

ایف بی آر کی ہدایت پر شوگر ملز میں سیلز ٹیکس ایکٹ کے سیکشن (40B)کے نفاذ کیلئے قابل افسران تعینات کر دیئے گئے ہیں، ٹیکس چوری کو روکنے اور تیار چینی کی سخت مانیٹرنگ کرنا ایف بی آر کے افسران کی ذمہ داریوں میں شامل ہے، ان لینڈ ریونیو افسران شوگر ملز میں چینی کی پیداوار، فروخت اور سٹاک کی سخت نگرانی کریں گے۔

تعینات افسران روزانہ کی بنیاد پر شوگر ملز کی سیلز اور سٹاک کا ریکارڈ مرتب کریں گے، شوگر ملز میں چینی کے سٹاک ،سیلز اور ملز کے احاطہ سے باہر جانے والی چینی کا روزانہ کی بنیاد پر ریکارڈ مرتب کیا جائے گا، تمام شوگر ملز کی الیکٹرانک نگرانی کیلئے تمام تر کوششوں کو عملہ جامہ پہنانے کے لئے اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے