اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نان بائیوں کا ہڑتال کا دائرہ پنجاب بھر میں پھیلانے کا اعلان

07 Nov 2025
07 Nov 2025

(ویب ڈیسک) نان بائیوں نے ہڑتال کا دائرہ پنجاب بھر میں پھیلانے کا اعلان کر دیا۔

نان بائیوں کی ہڑتال کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور گھروں میں دوبارہ روٹیاں پکانے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، ہڑتال کے باعث شہریوں کی جانب سے بیکریوں سے رس ، بن اور شیر مال کی خریداری میں اضافہ ہو گیا ہے۔

صدر نان بائی ایسوسی ایشن شفیق قریشی کا کہنا ہے کہ ہم جیل بھرو تحریک شروع کرنے جا رہے ہیں، ہم 10500 روپے بوری سرخ آٹا خرید کر 14 روپے روٹی اب فروخت نہیں کرینگے، موجودہ حکومت آئی تو آٹا سرخ بوری 5500 روپے سے 10500 روپے ہو گیا جبکہ میدہ (فائن آٹا) بوری 6200 روپے تھی اور آج 12 ہزار روپے ہو گئی ہے۔

ان کاکہنا ہے کہ  تنوروں کو جرمانے 50 ہزار روپے سے ایک لاکھ روپے تک کئے جاتے ہیں، پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کا رویہ انتہائی توہین آمیز ہوتا ہے، انتظامیہ سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں، جیل بھرو تحریک اور ہڑتال پنجاب بھر میں وسیع کرنے کیلئے آج اہم اجلاس ہو رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے