اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.70 قیمت فروخت : 40.77
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.75 قیمت فروخت : 280.25
  • یورو قیمت خرید: 335.30 قیمت فروخت : 335.90
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 386.95 قیمت فروخت : 387.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.01 قیمت فروخت : 198.37
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.88 قیمت فروخت : 207.25
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.58 قیمت فروخت : 74.71
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.68 قیمت فروخت : 76.82
  • کویتی دینار قیمت خرید: 917.95 قیمت فروخت : 919.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 555000 دس گرام : 475800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 508746 دس گرام : 436147
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 12000 دس گرام : 10299
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ٹاؤن شپ کے ڈپو سٹاپ پر ریس لگاتی ٹرالیاں حادثے کا شکار

07 Nov 2025
07 Nov 2025

(لاہور نیوز) ٹاؤن شپ ڈپو سٹاپ پر دو ٹرالیاں ریس لگاتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گئیں۔

عینی شاہدین کے مطابق دونوں ٹرالیاں شدید تیز رفتاری سے چل رہی تھیں کہ اچانک ایک ٹرالی فٹ پاتھ پر چڑھ گئی، جبکہ دوسری ٹرالی الٹ گئی، حادثے کے باعث ڈپو سٹاپ پر ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

حادثے کی وجہ سے ٹاؤن شپ ڈپو سٹاپ پر کئی گھنٹوں تک ٹریفک جام رہا، اس دوران نہ تو ٹریفک وارڈنز کی موجودگی تھی اور نہ ہی فوری طور پر کسی انتظامی کارروائی کا آغاز ہو سکا جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق خوش قسمتی سے دونوں ٹرالیوں کے ڈرائیور حادثے میں محفوظ رہے اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ریسکیو ٹیموں  نے موقع پر پہنچ کر فوری طور پر ٹرالیوں کو راستے سے ہٹا لیا، لیکن اس دوران ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے