اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

جعلی ای پرمٹس سے گندم کی غیرقانونی نقل و حمل پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ

06 Nov 2025
06 Nov 2025

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے جعلی ای پرمٹس کے ذریعے گندم کی غیرقانونی نقل و حمل کے خلاف سخت کارروائی شروع کر دی۔

اس سکیم کے تحت جعلی دستاویزات کے ذریعے گندم کی ترسیل کا غیرقانونی کاروبار کیا جا رہا تھا، جس کا پردہ فاش کیا گیا ہے، محکمہ پرائس کنٹرول نے بتایا کہ جعلی ای پرمٹس کے ذریعے گندم کی ترسیل کرنے والوں کے خلاف اب تک 13 مقدمات درج کئے جا چکے ہیں۔

ان مقدمات میں مجموعی طور پر 68 ملزمان کو نشانہ بنایا گیا ہے جن میں سے 24 کے خلاف ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے ہیں، یہ مقدمات مختلف ایف آئی آر نمبر 591، 588، 1078 اور 1079 کے تحت درج کئے گئے ہیں۔

محکمہ پرائس کنٹرول اور قانون نافذ کرنے والے ادارے میانوالی میں گندم کی غیرقانونی ترسیل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی کر رہے ہیں، پنجاب بھر کے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو گندم کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھنے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے