اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پی آئی اے اور انجینئرز کے درمیان تنازعہ، صدر و سیکرٹری جنرل برطرف

06 Nov 2025
06 Nov 2025

(لاہور نیوز) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) اور سوسائٹی آف ایئرکرافٹ انجینئرز (سی اے ای) کے درمیان تنازعہ شدت اختیار کر گیا جس کے نتیجے میں سی اے ای کے صدر عبداللہ جدون اور سیکرٹری جنرل اویس جدون کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا۔

پی آئی اے کے حکمنامے کے مطابق عبداللہ جدون اور اویس جدون کو آج ملازمت سے برطرف کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں، دونوں عہدیداران کے خلاف انکوائری کا آغاز گزشتہ سال کیا گیا تھا اور انہیں 4 اور 5 نومبر 2024 کو ذاتی شنوائی کیلئے پیش ہونے کا موقع دیا گیا تھا، تاہم، دونوں عہدیداران سی ای او پی آئی اے کے سامنے پیش نہ ہوئے جس کے بعد ان کے خلاف کارروائی کی گئی۔

پی آئی اے کے مطابق عبداللہ جدون اور اویس جدون کے خلاف یہ کارروائی پی آئی اے کے متعلقہ قوانین کے تحت کی گئی ہے، انکوائری میں طیاروں کی فنی خرابیوں، قوانین کی خلاف ورزی اور انجینئرز کی جانب سے خرابیوں کے باوجود طیاروں کو کلیئرنس نہ دینے جیسے الزامات سامنے آئے ہیں، ان الزامات کے تناظر میں دونوں عہدیداران کی برطرفی کا فیصلہ کیا گیا۔

سوسائٹی آف ایئرکرافٹ انجینئرز کے سیکرٹری جنرل اویس جدون نے برطرفی کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے، انہوں نے کہا کہ ان فیصلوں کو موجود دستاویزات کے تحت عدالت میں چیلنج کیا جائے گا، پی آئی اے انتظامیہ نے جو کارروائی کی ہے وہ بے بنیاد ہے اور اس کا مقصد انجینئرز کی جانب سے اٹھائے جانے والے حالیہ احتجاج کو دبانا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے