اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سی ٹی ڈی نے غازی آباد میں گھر سے خودکش جیکٹ برآمد کر لی

06 Nov 2025
06 Nov 2025

(لاہور نیوز) انویسٹی گیشن پولیس نے غازی آباد کے ایک گھر سے خودکش جیکٹ برآمد کر لی ہے جس میں بارودی مواد موجود تھا۔

پولیس نے ملزم خان بابا کے گھر پر چھاپہ مارا، جس کے دوران سی ٹی ڈی کی ٹیم موقع پر پہنچی اور جیکٹ کو تحویل میں لے لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق یہ جیکٹ لین دین کے ایک مقدمے میں مطلوب ملزم انصر عرف خان بابا کے گھر سے برآمد کی گئی۔

19 اکتوبر کو پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تھا تو ملزم نے فائرنگ کر دی تھی جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔

 پولیس نے اسلحے کی برآمدگی کے لیے دوبارہ چھاپہ مارا تھا اور اسی دوران خودکش جیکٹ برآمد ہوئی۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ شہری علاقے میں خودکش جیکٹ کی موجودگی کا سنگین اشارہ ہے جس کے بعد پولیس نے فوری طور پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

حکام نے سوال اٹھایا ہے کہ یہ جیکٹ کیسے شہری علاقے تک پہنچی اور اس کے پیچھے کون سی سازش ہو سکتی ہے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف دوسرا مقدمہ درج کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے