05 Nov 2025
(لاہور نیوز) حکومت نے پی ٹی وی بورڈ کیلیے 5 ڈائریکٹرز کی منظوری دے دی۔
وزارت اطلاعات نے پی ٹی وی بورڈ کے 5 نئے ڈائریکٹرز کی 3 سال کیلئے تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق لاہور کیلئے یاسر قریشی، پروفیسر ڈاکٹر اصغر ندیم بورڈ ڈائریکٹر تعینات کیے گئے ہیں۔
خیبرپختونخوا کیلیے خاتون تسنیم رحمان جبکہ سندھ کیلیے اشتیاق بیگ ڈائریکٹرز تعینات کیے گئے، اس کے علاوہ اسلام آباد کیلئے خالد محمود خان کو ڈائریکٹر تعینات کیا گیا ہے۔
