اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سموگ کے پیش نظر شہریوں کیلئے ایڈوائزری، گاڑیوں کی مینٹیننس پر زور

05 Nov 2025
05 Nov 2025

(لاہور نیوز) صوبہ پنجاب میں بڑھتی ہوئی سموگ کے پیش نظر حکومتِ پنجاب نے شہریوں کیلئے ایڈوائزری جاری کر دی۔

ایڈوائزری میں شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ "کلین اینڈ گرین پنجاب" کے ویژن کے تحت حکومت کے ساتھ تعاون کریں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر سموگ کنٹرول کیلئے مربوط پلان پر عملدرآمد جاری ہے۔

محکمہ ماحولیات کے مطابق شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ٹریفک کے رش والے اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں، گاڑیوں کی بروقت مینٹیننس کو یقینی بنائیں اور طویل سگنل کے دوران انجن بند رکھیں تاکہ فضائی آلودگی میں کمی لائی جا سکے۔

اس کے علاوہ ہدایت کی گئی ہے کہ شہری فضول ایندھن کے استعمال سے پرہیز کریں اور موٹرسائیکل سوار ماحولیاتی معیار بہتر بنانے کیلئے  خصوصی ماسک استعمال کریں۔

ایڈوائزری میں تعلیمی اداروں اور دفاتر کو بھی تجویز دی گئی ہے کہ وہ اوقات کار میں معمولی ردوبدل کر کے ٹریفک کے دباؤ کو کم کریں۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ٹریفک پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو سڑکوں پر مؤثر مانیٹرنگ کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں تاکہ سموگ اور فضائی آلودگی کے اثرات کو کم سے کم کیا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے