اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

اساتذہ کا احتجاجی دھرنا ختم، حکومت نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرا دی

05 Nov 2025
05 Nov 2025

(ویب ڈیسک) پنجاب کے اساتذہ کے احتجاجی دھرنے کے خاتمے کے بعد صوبائی وزیرِ لیبر منشاء اللہ بٹ نے سول سیکرٹریٹ میں اساتذہ و ملازمین کے نمائندگان سے اہم مذاکرات کئے۔

یہ مذاکرات وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ہدایت پر منعقد ہوئے، اس موقع پر صوبائی وزیر  نے اساتذہ کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے جس کے بعد اساتذہ نے اپنا دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

منشاء اللہ بٹ نے کہا کہ پنجاب حکومت ہمیشہ ملازمین کے مسائل کو اہمیت دیتی ہے اور ان کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے، انہوں نے مزید بتایا کہ اساتذہ کے نمائندگان ان کے دفتر میں ملاقات کریں گے تاکہ تفصیلی معاملات پر بات چیت کی جا سکے۔

اساتذہ نے صوبائی وزیر کی آمد پر ان کا خیرمقدم کیا اور حکومت کی یقین دہانی پر دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کے مطالبات جلد از جلد پورے کئے جائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے