اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

خدیجہ شاہ سمیت 4 ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

04 Nov 2025
04 Nov 2025

(لاہور نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے خدیجہ شاہ سمیت 4 ملزموں کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے نو مئی کے مقدمہ کی سماعت کی، دوران سماعت غیر حاضر خدیجہ شاہ سمیت چار ملزموں کو عدالت نے اشتہاری قرار دیتے ہوئے اشتہار شائع  کرنے کا حکم دے دیا۔

ملزمان عسکری ٹاور حملہ کیس میں ٹرائل کیلیے پیش نہیں ہو رہے تھے، روپوش ملزموں  میں خدیجہ شاہ ٫حمزہ سہیل، عثمان اسلم اور احمد مرسلین شامل ہیں۔

عدالت نے حکم دیا کہ پولیس اشتہار شا ئع کر کے یکم دسمبر تک رپورٹ پیش کرے، یکم دسمبر تک ملزم پیش نہ ہونے تو اشتہاری قرار دے دیا جائے گا۔

سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ عسکری ٹاور حملہ میں اشتہار جاری ہوا ہے، خدیجہ شاہ نو مئی کے ایک مقدمہ میں  سزا کے بعد روپوش ہو چکی ہے۔

ملزمہ خدیجہ شاہ سمیت دیگر گرفتاری کے ڈر سے پیش نہیں ہو رہے، ملزموں کو پیش ہونے کی مہلت دی گئی مگر پیش نہ ہوئے جبکہ ملزمان وارنٹ گرفتاری جاری ہونے بعد بھی پیش نہیں ہوئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے