(لاہور نیوز) غالب مارکیٹ پولیس نے ون فائیو پر کال کرنے والی خاتون کی مدد کرنے کے لئے ہلٹن ہوٹل پر چھاپہ مار کر خاتون کو ریپ کرنے والے دو ملزمان سمیت چار خواتین کو گرفتار کر لیا۔
غالب مارکیٹ پولیس نے ون فائیو پر کال کرنے والی خاتون کی مدد کرنے کے لئے ہلٹن ہوٹل پر چھاپہ مارا اور خاتون کو ریپ کرنے والے دو افراد اور ان کی ساتھ چار خواتین کو گرفتار کر لیا۔ اس چھاپے میں منشیات اور شراب بھی برآمد ہوئی۔
پولیس نے خاتون کو زبردستی وحشی درندگی کا نشانہ بنانے والے دو ملزموں کو گرفتار کرنے کے لئے کارروائی خاتون کی ون فائیو پر کال موصول ہونے کے بعد کی۔
ہلٹن سویٹ میں چھاپہ مار کر پولیس نے دو مردوں اور چار خواتین کو گرفتار کیا، چھاپے کے دوران ہوٹل سے جعلی شراب ، آئس اور دیگر منشیات برامد کی گئیں۔
گلبرگ میں قصوری روڈ پر واقع ہلٹن سوٹ میں سے قصور کی رہائشی خاتون کی جانب سے ون فائیو پر کال کی گئی تھی، پولیس نے ملزموں کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
