03 Nov 2025
(لاہور نیوز) لاہور ریلوے پولیس اسٹیشن میں تاریخ میں پہلی بار خاتون ایس ایچ او تعینات کردی گئی۔
سمیعہ یاسمین کو ایس ایچ او لاہور ریلوے پولیس سٹیشن جبکہ یہاں پر تعینات ایس ایچ او لاہور سٹیشن علی ممتاز کو ایس ایچ او سیالکوٹ پولیس سٹیشن تعینات کر دیا گیا۔
شاہدریاض کو ایڈیشنل ایس ایچ او لاہور پولیس اسٹیشن تعینات کر دیا گیا، اس سلسلے میں ایس پی ریلوے پولیس لاہور کی جانب سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
