03 Nov 2025
(لاہور نیوز) سعودی وزارت صحت کی جانب سے عازمین حج پر اہم شرائط عائد کر دی گئیں.
سعودی حکام نے کہا جگر فیل ،جگر سکڑنے، شدید اعصابی کمزوری والے عازمین حج کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی، حمل کے آخری تین ماہ خواتین رواں سال حج ادائیگی نہیں کر سکتیں۔
کالی کھانسی، تپ دق، ہیمرج بخار، کینسر کے مریضوں کے سعودی عرب داخلے پر پابندی جبکہ کیموتھراپی بائیو لوجیکل، ریڈلوجیکل بیماری والے افراد کے داخلے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی۔
حاجی کیمپ میں موجود افسر نامزد تشخیص والی بیماریوں کے عازمین حج کو روکنے کا مجاز ہو گا، خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ صحت، وزارت حج اور ایئر پورٹ حکام عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے۔
