اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

رواں مالی سال کے ترقیاتی فنڈز میں 300 ارب روپے کی کٹوتی کی تجویز

03 Nov 2025
03 Nov 2025

(مدثر علی رانا) رواں مالی سال کے ترقیاتی فنڈز میں 300 ارب روپے کی کٹوتی کی تجویز زیر غور ہے، ترقیاتی پروگرام کے بجٹ میں 30 فیصد کمی کے بعد اس کا حجم 1000 ارب روپے سے کم ہو کر 700 ارب روپے رہ جائے گا۔

ذرائع پلاننگ کمیشن کے مطابق یہ کٹوتی ریونیو وصولیوں میں کمی اور پرائمری بیلنس کا ہدف حاصل کرنے کے لئے کی جا رہی ہے، ترقیاتی پروگرام کے سائز میں کمی کے باعث اہم قومی منصوبوں کے فنڈز میں بھی کمی کا امکان ہے۔

ابتدائی طور پر رواں مالی سال کے لئے 1400 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کیا گیا تھا تاہم مالی دباؤ کے باعث اب یہ بجٹ 400 ارب روپے کم ہو جائے گا۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ مالی سال حکومت نے 1096 ارب روپے ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کئے تھے جس کے برعکس رواں مالی سال میں ترقیاتی اخراجات مزید کم ہو کر تقریباً 700 ارب روپے رہنے کا امکان ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے