اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

خواتین اور بچوں کیلئے تفریح گاہوں کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے: مریم نواز شریف

03 Nov 2025
03 Nov 2025

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ خواتین اور بچوں کیلئے پارکوں اور تفریح گاہوں کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تفریح کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ تفریح نہ صرف ذہنی تناؤ کم کرتی ہے بلکہ جسمانی اور ذہنی صحت کو بھی بہتر بناتی ہے، یہ دن صحت مند اور خوشگوار زندگی گزارنے، ذہنی دباؤ کم کرنے اور تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا ایک بہترین موقع فراہم کرتا ہے، عوام اپنے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ ایسی سرگرمیوں میں حصہ لیں جو انہیں خوشی اور سکون فراہم کریں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ خواتین اور بچوں کیلئے صوبے بھر کے پارکوں اور تفریحی گاہوں کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے تاکہ وہ محفوظ اور بہتر ماحول میں اپنی تفریحی سرگرمیوں سے لطف اندوز ہو سکیں، سفر اور سیروتفریح انسان کی تخلیقی صلاحیتوں کو نکھارنے اور کارکردگی کو بہتر بنانے میں مدد کرتی ہے۔

مریم نواز شریف نے انکشاف کیا کہ مری میں سیروتفریح کیلئے آنے والے سیاحوں کیلئے گلاس ٹرین متعارف کرائی جا رہی ہے جبکہ لاہور تا اسلام آباد بلٹ ٹرین منصوبہ بھی صوبے میں سیاحت اور تفریح کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا، صوبے بھر کے تمام پارکوں کو خواتین اور بچوں کی حفاظت کے پیش نظر سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹر کیا جا رہا ہے تاکہ ایک محفوظ اور خوشگوار ماحول فراہم کیا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے