اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہورمیں مختلف واقعات کے نتیجے میں خاتون سمیت 6افراد لقمہ اجل بن گئے

02 Nov 2025
02 Nov 2025

(لاہور نیوز)شہر لاہور میں مختلف واقعات کے نتیجے میں خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔

رپورٹ کےمطابق میاں میر ہسپتال گیٹ کے قریب 60 سالہ نامعلوم شخص مردہ حالت میں ملا جبکہ گجر پورہ کاایک شخص بے ہوشی کی حالت میں ملا جوہسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا، بعد ازاں متوفی کی شناخت 65 سالہ سرفراز کے نام سے ہوئی۔

ترجمان ایدھی کے مطابق پرانا کاہنہ سے نشے کا عادی 25 سالہ نوجوان مردہ حالت میں ملا،جس کی شناخت نہ ہوسکی، اسی طرح باغبانپورہ میں شالامار باغ کے قریب نشے کے عادی 35 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی۔

ایدھی ترجمان کی جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق لوئر مال آؤٹ فال روڈ کے قریب بھی نشے کی زیادتی کے باعث ایک شخص جان سے ہاتھ دھو بیٹھا،متوفی کی شناخت وزیر مسیح کے نام سے ہوئی جوکہ ساندہ کا رہائشی تھا۔

لاہور کےعلاقے چوکی بیگم کوٹ فضل پارک میں جھگڑے کے دوران خاتون جاں بحق ہوگئی،50 سالہ کوثر بی بی کو محلے داروں کے ساتھ لڑائی جھگڑے کے دوران سر میں ڈنڈا لگا تھا،تاہم پولیس کارروائی کے پیش نظر تمام میتیں مردہ خانے منتقل کر دی گئیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے