01 Nov 2025
(لاہور نیوز) ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ہوگئی۔
ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 1600 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 22 ہزار 562 روپے کا ہوگیا۔صرافہ مارکیٹوں کے مطابق 10 گرام سونے کے بھاؤ 1372 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 62 ہزار 278 روپے پر آگئے۔
اسی طرح 24 قیراط فی تولہ چاندی 65 روپے سستی ہوکر 5 ہزار 127 روپے کی ہوگئی۔دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 16 ڈالر گھٹ کر 4 ہزار 2 ڈالر پر آگیا۔
