اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ایف بی آر ایکشن کیلئے تیار، انکم ٹیکس ریٹرن جمع نہ کروانے والے ہوشیار

01 Nov 2025
01 Nov 2025

(لاہور نیوز) انکم ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی ڈیڈ لائن گزر گئی جبکہ ایف بی آر کی جانب سے اس بار توسیع نہیں کی گئی، اب گرفت ہوگی اور پنالٹی بھی لگے گی۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں سال 2025ء کیلئے انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کروانے والوں میں17 اعشاریہ 6 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، 30 جون کو ختم ہونے والے مالی سال 2025ء کیلئے تقریباً 60 لاکھ شہریوں نے گوشوارے جمع کروائے۔

36 لاکھ ٹیکس دہندگان نے ریٹرنز کے ساتھ ٹیکس ادائیگی بھی کی جو پچھلے سال کے مقابلے میں 18 اعشاریہ 6 فیصد زیادہ ہے، انفرادی طور پر شہریوں نے 69 ارب روپے ٹیکس ادا کیا، 70 ہزار ٹیکس دہندگان کو ٹارگٹڈ ای میلز بھی بھیجی گئیں۔

ایف بی آر اعلامیے میں کہا گیا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایات کے مطابق ریٹرن جمع کروانے کی تاریخ میں کوئی عمومی توسیع نہیں کی گئی، جن ٹیکس دہندگان کو مشکلات ہوں، وہ متعلقہ فیلڈ فارمیشن سے رابطہ کر کے ریٹرنز جمع کروانے میں توسیع لے سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ایف بی آر کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ موجودہ اعداد و شمار آج شام 7 بجے تک کے ہیں، تاہم اب مقررہ وقت گزرنے کے باوجود ٹیکس ریٹرنز کی مدت میں اضافہ نہ ہونا یہ ظاہر کرتے ہیں ٹیکس ریٹرن جمع نہ کروانے والوں کے خلاف اب ایکشن ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے