01 Nov 2025
(لاہور نیوز) کالعدم ٹی ایل پی کے حق میں سوشل میڈیا پرپوسٹیں شئیرکرنے کا الزام، ڈولفن سکواڈ کے اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق رحمان نامی اہلکار نے کالعدم تحریک لبیک کے حق میں اور مریدکے آپریشن کے خلاف سوشل میڈیا پر پوسٹیں شیئر کی تھیں، گجرپورہ پولیس نے ڈولفن سکواڈ کے اہلکار کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق اہلکار کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔
