اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.66 قیمت فروخت : 39.73
  • یورو قیمت خرید: 326.44 قیمت فروخت : 327.02
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.60 قیمت فروخت : 374.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.85 قیمت فروخت : 186.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.41 قیمت فروخت : 202.78
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.33 قیمت فروخت : 76.47
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.73 قیمت فروخت : 914.36
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 443600 دس گرام : 380400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 406630 دس گرام : 348697
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6136 دس گرام : 5266
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

وزارت خزانہ کی مالی سال 28-2026 کیلئے قرضوں کے استحکام پر تجزیاتی رپورٹ جاری

31 Oct 2025
31 Oct 2025

(لاہور نیوز) وزارت خزانہ نے مالی سال 28-2026 کیلئے قرضوں کے استحکام پر تجزیاتی رپورٹ جاری کر دی۔

رپورٹ کے مطابق تین برسوں میں قرضوں کا تناسب 70.8 فیصد سے کم ہو کر 60.8 فیصد پر آنے کا تخمینہ ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق مالی سال 2026 سے لے کر 2028 کی درمیانی مدت میں قرض مستحکم سطح رہنے کی توقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال مارک اپ ادائیگیوں میں 888 ارب روپے کی بچت ہوئی، رپورٹ میں قرضوں سے متعلق خطرات اور چیلنجز کی بھی نشاندہی کر دی گئی۔وزارت خزانہ کی رپورٹ میں معاشی سست روی کو قرضوں کی پائیداری کیلئے بڑا خطرہ قرار دیا گیا ہے، رپورٹ کے مطابق ایکسچینج ریٹ اور سود کی شرح میں تبدیلی قرض کا بوجھ بڑھا سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق فلوٹنگ ریٹ قرض کی بڑی مقدار سے شرح سود کا خطرہ بلند رہے گا، 80 فیصد قرض فلوٹنگ ریٹ پر حاصل کیا گیا ہے جس سے شرح سود کا خطرہ برقرار ہے۔وزارت خزانہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک کے ذمہ واجب الادا بیرونی قرضے مجموعی قرض کا 32.3 فیصد ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے