اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.66 قیمت فروخت : 39.73
  • یورو قیمت خرید: 326.44 قیمت فروخت : 327.02
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.60 قیمت فروخت : 374.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.85 قیمت فروخت : 186.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.41 قیمت فروخت : 202.78
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.33 قیمت فروخت : 76.47
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.73 قیمت فروخت : 914.36
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 443600 دس گرام : 380400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 406630 دس گرام : 348697
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6136 دس گرام : 5266
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان سے کاروبار سمیٹنے کے بعد اوبرکی ترکیہ میں بڑی سرمایہ کاری

31 Oct 2025
31 Oct 2025

(ویب ڈیسک) عالمی رائیڈ شیئرنگ کمپنی اوبر نے ترکی میں ایک ٹیکنالوجی اور سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ سینٹر قائم کرنے کے لیے 200 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔

ترکی کی وزارتِ صنعت و ٹیکنالوجی کے مطابق یہ مرکز 5 سالہ منصوبے کے تحت استنبول میں قائم کیا جائے گا اور جدید ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، اور موبائل سروسز کی ترقی پر کام کرے گا۔وزارت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اوبر کا امریکا سے باہر چوتھا بڑا ٹیکنالوجی سینٹر ہوگا۔ اس سے قبل کمپنی نے برازیل، بھارت اور نیدرلینڈز میں اسی نوعیت کے مراکز قائم کیے ہیں۔

ترک حکام کا کہنا ہے کہ یہ سرمایہ کاری نہ صرف مقامی ٹیکنالوجی سیکٹر کو فروغ دے گی بلکہ ہزاروں انجینئرز اور ڈیجیٹل ماہرین کے لیے روزگار کے مواقع بھی پیدا کرے گی۔یاد رہے کہ اوبر نے پاکستان میں اپنا آپریشن مئی 2024 میں بند کر دیا تھا۔ اس کے بعد اوبر کی جانب سے خریدی گئی آن لائن ٹیکسی سروس ‘کریم’ کی سروسز پاکستان میں دستیاب رہیں مگر کچھ عرصہ بعد وہ بھی مستقل طور پر بند کر دی گئیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے