اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.66 قیمت فروخت : 39.73
  • یورو قیمت خرید: 326.44 قیمت فروخت : 327.02
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.60 قیمت فروخت : 374.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.85 قیمت فروخت : 186.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.41 قیمت فروخت : 202.78
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.33 قیمت فروخت : 76.47
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.73 قیمت فروخت : 914.36
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 443600 دس گرام : 380400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 406630 دس گرام : 348697
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6136 دس گرام : 5266
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ایران ایئر کا کوئٹہ، زاہدان اور مشہد کے درمیان براہ راست پروازوں کا باقاعدہ آغاز

31 Oct 2025
31 Oct 2025

(لاہور نیوز) ایران ایئر نے کوئٹہ، زاہدان اور مشہد کے درمیان براہ راست پروازوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔

گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے کوئٹہ سے زاہدان اور مشہد کی پروازوں کا افتتاح کر دیا، براہ راست پروازوں کی افتتاحی تقریب کوئٹہ ایئرپورٹ پر منعقد ہوئی۔شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ براہ راست پروازیں اقتصادی ترقی اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان رابطوں کو مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوں گی، یہ پروازیں تاجروں، زائرین اور مسافروں کو سہولت فراہم کرنے کا ذریعہ ہوں گی۔

گورنر بلوچستان نے کہا کہ امید ہے ایرانی قونصل جنرل دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بڑھانے کے لیے مزید اقدامات کرینگے۔اس موقع پر ایرانی قونصل جنرل محمد کریمی نے کہا کہ آج دو ہمسایہ صوبوں کے تعلقات زمین سے سمندر اور سمندر سے آسمان کی بلندیوں تک پہنچ چکے ہیں۔

محمد کریم نے کہا کہ اب دونوں ممالک کے درمیان زمینی، سمندری اور فضائی راستے سے آمد ورفت جاری ہے، دو طرفہ تجارت کے حجم کو 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے لیے اہداف کے حصول میں عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

ایرانی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ ایران ایئر کی جانب سے براہ راست پروازوں کو ہفتے میں ایک سے بڑھا کر دو یا تین کر دیا جائے گا، تقریب میں صوبائی وزراء، اراکین اسمبلی، تاجر برادری اور ائیرپورٹ حکام شریک ہوئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے