31 Oct 2025
(لاہور نیوز) باغوں کا شہرلاہور فضائی آلودگی کے گھیرے میں آ گیا ، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہورکا آج بھی پہلا نمبر ہے، شہر میں ایئر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 483 ریکارڈ کی گئی ہے۔
آلودگی کے باعث شہر میں صبح سویرے حد نگاہ میں بھی کمی محسوس کی گئی،مختلف علاقوں میں فضائی آلودگی کی شرح 750 سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔
سی ای آر پی آفس کے اطراف آلودگی کی شرح 764، اقبال ٹاؤن 692، پاور زون ہیڈ آفس میں 626، ماڈل ٹاؤن میں 607، شادمان میں 597 اور سول سیکرٹریٹ میں 596 ریکارڈ کی گئی۔
ماہرین نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں اور ماسک کا استعمال یقینی بنائیں تاکہ صحت پر منفی اثرات سے بچا جا سکے۔
